ناقص صفائی پر ٹھیکیدار کو جرمانے اور کٹوتیاں کرنے پر افسروں سے اختیارات واپس

ناقص صفائی پر ٹھیکیدار کو جرمانے اور کٹوتیاں کرنے پر افسروں سے اختیارات واپس

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ستھرا پنجاب پروگرام معاہدے کے تحت ناقص کارکردگی پر ٹھیکیداروں کو جرمانے اور کٹوتیاں کرنے پر 5 افسر وں سے اختیارات واپس لیکر تحصیل منیجرز کو سونپ د ئیے گئے ۔۔۔

 چند یوم قبل چیئرمین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے سٹی اور دیہی علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال کی بڑھتی ہوئی شکایات کے پیش نظر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے تمام افسر وں کو فیلڈ میں رہ کر صفائی کی صورتحال کو مانیٹر کرنے اور معاہدے کے مطابق کوڑے کی شکایات اور مشینری پوری نہ کرنے پر جرمانے کر کے بلوں سے کٹوتیاں کرنے کی ہدایات ہدایات جا ری کی تھیں ۔ کمپنی ٹھیکیدار کو جرمانے عائد کرنے شروع کر دئیے جس سے صفائی کے نظام میں بہتری کے علاوہ شکایات میں بھی کافی حد تک کمی آنا شروع ہو گئی ۔ سی او ویسٹ مینجمنٹ شاہد عباس جوتہ نے ڈپٹی جنرل منیجر اور ڈسٹرکٹ منیجرز کو جرمانے کرنے کے اختیارات کو فوری منسوخ کر دیا اور ٹھیکیدار کیخلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کو سی او کی پیشگی منظوری سے مشروط کر تے ہو ئے جنرل منیجر آپریشنز، اورتحصیل منیجر کو اختیارات سونپ دئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں