نوکھر:منی ٹرک کی مسافر وین اور رکشہ کو ٹکر ، کنڈیکٹر جاں بحق

نوکھر:منی ٹرک کی مسافر وین  اور رکشہ کو ٹکر ، کنڈیکٹر جاں بحق

نوکھر (نامہ نگار )تھانہ کوٹ لدھا کے علاقے نوکھر منڈی میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا ۔

 گوجرانوالا حافظ آباد روڈ پر نزد نوکھر منڈی سڑک کنارے پر کھڑ ی مسافر ویگن اور رکشہ کو تیز رفتار منی ٹرک نے پیچھے سے ٹکر ماردی ، ویگن کا کنڈیکٹر 45 سالہ شہزاد موقع پر ہی جان کی بازی ہارگیا جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہوگئے زخمیوں میں46سالہ محمد اشفاق اور 40سالہ غلام فرید شہزادشامل ہیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت پہنچ کر زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔ شہزاد کی لاش قانونی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں