پولیس کانسٹیبل کی وردی پھاڑنے ، موبائل چھیننے پر 4 ملزموں کیخلاف مقدمہ

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) پولیس کانسٹیبل کی وردی پھاڑنے نقدی اور موبائل فون چھیننے پر چار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج۔۔۔
پولیس رپورٹ کے مطابق پولیس اہلکار دھرم کوٹ میں ناکہ لگائے کھڑے تھے کہ اسی دوران گاڑی نمبری 880آئی ،پولیس اہلکاروں نے گاڑی چیکنگ کیلئے روکی تو گاڑی میں سوار مسلح ملزمان عثمان یوسف ’حمزہ ’تیور اور ایک نامعلو م نے پولیس اہلکاروں کیساتھ مزاحمت شروع کردی ،ملزم عثمان یوسف نے پولیس کانسٹیبل عدنان احمد کی وردی پھاڑ دی اور اس سے نقدی تین ہزار روپے اور موبائل فون چھین کرفرار ہوگئے ،پولیس نے ملزم عثمان یوسف کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے ۔