کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ریشم ملز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات

کمشنر ان لینڈ ریونیو کی ریشم  ملز ایسوسی ایشن کے  عہدیداروں سے ملاقات

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)محمد مجید کمشنر ان لینڈ ریونیو، زون II، ریجنل ٹیکس آفس گوجرانوالہ نے پاکستان سلک ریشم ملز ایسوسی ایشن کے ساتھ گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ملاقات کی تاکہ ٹیکس سے متعلق متعدد مسائل پر بات چیت کی جا سکے ،جن کا ٹیکسٹائل سیکٹر کو سامنا ہے ۔

ایسوسی ایشن نے فاٹا کے مینوفیکچررز کو دی جانے والی خصوصی ٹیکس چھوٹ اور کم بجلی نرخوں کا ذکر کیا جو ان کی مارکیٹ میں مسابقتی پوزیشن کو متاثر کرتے ہیں۔ انہوں نے اپنی سپلائی چین میں موجود ٹیکس سے متعلق مسائل پر بھی بات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں