اینٹی کرپشن :سیکرٹری یونین کونسل رشوت لینے پرگرفتار
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنے سمیت دیگر الزامات کے تحت یونین کونسلز کے دو سیکرٹریوں اور ایک پرائیویٹ شخص کو گرفتار کر لیا۔۔۔
بتایا گیا کہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن رانا آفتاب نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرکے سیکرٹری یونین کونسل نمبر 1محمد فاروق کو پیدائشی سرٹیفکیٹ کے عوض 15ہزار روپے رشوت وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا اور اس کے قبضہ سے رقم بھی برآمد کرلی گئی، دوسری کارروائی میں سرکل آفیسر اینٹی کرپشن سیالکوٹ ندیم منور نے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ تیار کرنے والے یوسی سیکرٹری محمد کلیم اشرف اور ساڑھے 300کنال قیمتی اراضی جعلی انتقال کے ذریعے ہتھیانے والے پرائیویٹ شخص صابر علی کو سپریم کورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا گیا ۔