اپنی مدد آ پ کے تحت پورے گائوں میں سکیو رٹی کیمرے نصب
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار)مغل چک کلاں ویلفئیر فائونڈیشن نے گاؤں کی سکیورٹی کیلئے پورے گاؤں میں کیمرے لگوا د ئیے ۔
بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے مغل چک کلاں ویلفیئر فائونڈیشن کے صدر قمر زمان نے بتایا کہ گاؤں میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہورہا تھا جس کے پیش نظر ہماری تنظیم نے گاؤں کی سکیو رٹی کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت گاؤں کے داخلی و خارجی راستوں اور ہر چوراہے میں سی سی ٹی وی کیمرے لگوا دئیے ہیں ۔