سیالکوٹ:بازاروں میں تجاوزات مافیا پھر سر اٹھانے لگا

سیالکوٹ:بازاروں میں تجاوزات مافیا پھر سر اٹھانے لگا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب کے تجاوزات خاتمہ کے آپریشن پر مٹی ڈال دی گئی۔ کچھ عرصہ سے سیالکوٹ کے مختلف بازاروں میں تجاوزات کے خاتمہ کیلئے آپریشن کیا گیا ۔۔

اور دکانداروں پر مقدمات درج کئے گئے تاہم تمام بازاروں میں ایک مرتبہ پھر سے تجاوزات پرانی روایات کے مطابق قائم ہو چکی ہیں۔شہر سیالکوٹ کے مرکزی چوک علامہ اقبال کے چاروں اطراف دکانداروں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں اور انتظامیہ انکے خلاف چپ کا روزہ رکھ کر بیٹھ چکی ہے ۔چوک علامہ اقبال سے ریلوے پھاٹک کی جانب دکاندار اپنی دکانوں سے کئی کئی فٹ تک قابض ہیں اور انتظامیہ وہاں سے اپنی دال روٹی پوری کر رہی ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ تجاوزات مافیا کیخلاف کا رروا ئی کی جا ئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں