ڈسکہ وزیرآباد روڈپر پلیاں ناقص مٹیریل کے با عث زمین بوس
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار )ڈسکہ وزیرآباد روڈپر بنائی گئی پلیاں یکے بعد دیگرے زمین بوس ہونے لگیں۔۔
ڈسکہ زیرآباد روڈ کی تعمیر کو ابھی زیادہ عرصہ نہیں گزرا مگر ناقص مٹیریل سے ہونے والی تعمیر کی وجہ سے ایک توسڑک جگہ جگہ سے ٹوٹنا شروع ہوگئی ہے جبکہ اس پر تعمیر کی گئی پلیاں بھی زمین بوس ہونا شروع ہوگئی ہیں جو کسی بڑے حاد ثہ کا باعث بن سکتی ہیں ۔ علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔