آ رائیں برادری کی خو دساختہ رجیم سے بازپرس کیلئے کمیٹی قائم

آ رائیں برادری کی خو دساختہ  رجیم سے بازپرس کیلئے کمیٹی قائم

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)چودھری کاشف خالد مہر کے ڈیرے پر آرائیں برادری کی سرکردہ شخصیات کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔۔۔

آرائیں برادری کی تنظیم کی کارکردگی اور2019میں متفقہ طور پر بنائی گئی رجیم کی 3 سالہ مدت ختم ہونے کے بعد دوبارہ برادری کی مشاورت کے بغیر مزید 3سال کیلئے خود ساختہ نوٹیفکیشن جاری کرانے بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مشترکہ طور پر 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو ایک ہفتے میں خود ساختہ رجیم سے بازپرس کرکے برادری کو آگاہ کرے گی ۔مقررین کا کہنا تھا کہ خود ساختہ رجیم 6 سال میں اپنی کابینہ کے پورے ممبران کا اجلاس نہیں کر سکی برادری کی فلاح وبہبود کیلئے کیا کام کر سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں