بجلی ٹھیک کرانے کی فیس ، چیئرمین پاور کانوٹس، سی ای او سے رپورٹ طلب

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ میں واپڈا سب ڈویژن نمبر2کے کمپلین آفس میں بجلی ٹھیک کرنے کی فیس مقرر کرنے پر چیئرمین پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی کا نوٹس چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو سے رپورٹ طلب کرلی۔۔۔
واپڈا سب ڈویژن نمبر2ڈسکہ کے کمپلین آفس میں تعینات ملازمین نے بجلی ٹھیک کرنے کی 1000روپے فیس مقرر کررکھی ہے ،خبریں مختلف اخبارات میں شائع ہوئیں جس پر چیئرمین پاور پلاننگ اینڈ مانیٹرنگ کمپنی نے نوٹس لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر گیپکو سے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔