تتلے عالی میں ایل پی جی کے 200غیر قانونی پوائنٹس

تتلے عالی(نامہ نگار ) تتلے عالی میں غیر قانونی طور پر200کے قریب ایل پی جی کی دکانیں قائم ہو گئیں۔ متعلقہ اداروں کی مبینہ ملی بھگت سے۔۔۔
تتلے عالی،گھمن والا،مرالی والہ،مجوچک،بیگ پور،قلعہ مصطفی آباد،کوٹ نثار شاہ سمیت مختلف گنجان آبادی علاقوں میں200کے قریب غیر قانونی طور پرایل پی جی کی دکانیں قائم ہو گئی ہیں۔ دکانوں میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ،آگ پر قابو پانے کے آلات ،ریت کی بالٹیاں سمیت کوئی حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے نواحی کاروباری مراکز میں تاجروں،مساجد، مدراس ،تعلیمی اداروں کے طلباء اساتذہ سمیت مکینوں کے سر میں موت منڈلانے لگی ہے ۔ایل پی جی کی غیر قانونی دکانوں میں دن رات کمرشل وگھریلو سلنڈروں میں ریفلنگ کا دھندہ زور شور سے جاری ہے جو کسی وقت بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے ۔ اہل علاقہ نے غیر قانونی ایل پی جی کی دکانوں اور ریفلنگ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔