ایف آ ئی اے کی پاسپورٹ دفتر کے با ہر کارروائی ‘14گرفتار

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے کی پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کے احاطے اور اردگرد سرگرم ایجنٹ مافیا کے خلاف کامیاب کارروائی، ایجنٹ مافیا کے خلاف مؤثر کارروائی میں 14 ایجنٹ گرفتار کر لئے گئے۔
گرفتار ایجنٹ شہریوں سے جلد پاسپورٹ دلوانے کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے میں ملوث پائے گئے ۔گرفتار ملزموں میں محسن شہزاد ، سجاد علی، محمد علی ، محمد افضال ، حافظ اسامہ اختر، مہر علی حسن، محمد عمران صدیقی ،فیصل مشتاق، بابر اکرم، محمد اقبال، محمد طارق ، عبداللہ سعید ، محمد اسد بھٹی اور یونس شامل ہیں۔ملزموں کا تعلق گوجرانوالہ کے مختلف علاقوں سے ہے ۔چھاپہ مار کارروائی میں ملزموں کے قبضے سے بینک چالان، ٹوکن کی فوٹو کاپیاں ،ایم آر پی رسیدیں اور نادرا فیملی ٹری سرٹیفکیٹ بھی برآمد ہوئے ۔ملزموں سے تفتیش شروع کردی گئی ۔نیٹ ورک میں شامل دیگر سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔