ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا مختلف سکیموں پر غور

ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا مختلف سکیموں پر غور

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں مالی سال 2024-25کیلئے مجوزہ ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔

ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس محمد عبدالرؤف اور دیگر محکموں کے سربراہوں نے کمشنر دفتر جبکہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں مختلف شعبہ جات سے متعلق سکیموں پر غور کیا گیا اور عوامی سہولیات، انفراسٹرکچر کی بہتری سمیت گڈ گورننس پر زور دیا گیا۔ ان سکیموں کے مالی، تکنیکی اور انتظامی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انہیں منظوری کیلئے متعلقہ فورمز کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ان سکیموں میں سیوریج اینڈ ڈرینیج چیلیانوالی منڈی بہاؤالدین’ تحصیل ملکوال منڈی بہاؤالدین میں گلیوں نالیوں کی تعمیر اور گجرات میں چودھری ظہور الٰہی روڈ بائی پاس کھاریاں تا ڈنگہ تک توسیع وبحالی شامل ہیں۔کمشنر نے ہدایت کی کہ متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسر ان سکیموں میں معیاری میٹریل کے استعمال اوران کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائیں،ترقیاتی کاموں میں کرپشن کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں