اندرون شہر قربانی کے جانور فروخت، ٹریفک متاثر

 اندرون شہر قربانی کے جانور فروخت، ٹریفک متاثر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں پابندی کے باو جود شہر کے اندر قربانی کے جانوروں کی فروخت شروع ،شہری حدود میں رات گئے۔۔۔

 قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک مویشی منڈیا ں قائم کرنے کا اعلان بھی نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عید الاضحیٰ میں تقریباً 2 ہفتے باقی ہیں ،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مویشی منڈیاں لگانے کیلئے انتخابات کیا جا رہا ہے جو عید سے 10روز قبل قائم کی جائیں گی لیکن شہر کے اندر مختلف مقامات پر قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت شروع ہو گئی ہے ۔اس وقت گوجرانوالہ شہر کے مختلف علاقوں سیالکوٹ روڈ،کشمیر روڈ ،چھیچھجر والی،جی ٹی روڈ ،نگار چوک اور ونیہ والہ چوک،کھیالی روڈ کے قریب شام ہوتے ہی بیوپاری اکٹھے ہوجاتے ہیں اور قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت شروع کر دیتے ہیں۔ لمپی سکن وائرس کی چیکنگ کے بغیر ہی دوسرے شہروں سے بیوپاری جانور لا کر فروخت کر رہے ہیں ،شہری حدود میں خرید و فروخت کی وجہ سے بیماری پھیلنا کا خدشہ ہے ۔ ڈی سی دفتر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی گوجرانوالہ میں قربانی کے جانوروں کی فروخت کیلئے کچھ طے نہیں پایا کہ کتنی منڈیا ں لگنی ہیں اور یہ شہری حدود سے باہر ہونگی ، اگر کوئی بھی شہری حدود میں قربانی کے جانور فروخت کرے گا تو اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں