میونسپل کارپوریشن کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی من پسند افراد میں نیلام

 میونسپل کارپوریشن کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی من پسند افراد میں نیلام

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)میونسپل کارپوریشن کے افسر وں وملازمین نے کروڑوں روپے کی پراپرٹی کی نیلامی من پسند افراد میں کردی، بیشتر خواہشمند افراد کو نیلامی میں حصہ لینے سے روک دیا۔۔۔

جس پر متاثرین نے چیف آفیسر اوررینٹ کلرک کیخلاف کمشنر گوجرانوالہ کو درخواست دیدی اور غیر شفاف نیلامی کوکینسل کرنیکا مطالبہ کردیا۔میونسپل کارپوریشن کی ملکیتی جنرل بس سٹینڈ کے اندر دکانوں کی نیلامی کی گئی اس کے علاوہ جنرل بس سٹینڈ سے ملحقہ خیبر ہوٹل کی 14مرلہ اراضی کی نیلامی کیلئے اشتہار دیاگیا،بولی میں اراضی کا ماہانہ کرایہ2لاکھ 70 ہزار مقرر کیا خواہشمند افراد نے اپنی اپنی سی ڈی آر،بینک گارنٹی کارپوریشن عملہ کو جمع کرائی ،گزشتہ روز چیف آفیسر کے کمرہ میں نیلامی کیلئے ہر پراپرٹی کے تین تین من پسند افراد کو شامل کیا گیا اور دیگر افراد کو نیلامی سے باہر کردیا، پارکنگ پلازہ کی دکانوں کی بھی بندر بانٹ کردی گئی۔ جہانزیب نامی شخص نے چیف آفیسر حیدر چٹھہ اور رینٹ کلرک فرزند پر ملی بھگت کا الزام عائد کر دیا ۔ کارپوریشن افسر وں کا کہنا ہے الزام لگانے والوں نے بینک گارنٹی متعلقہ افراد کو جمع نہیں کرائی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں