حافظ زین العابدین ناظم اے ٹی آئی جگنہ منتخب

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)انجمن طلبا اسلام جگنہ یونٹ کا انتخابی اجلاس سٹی ناظم اے ٹی آئی گوجرانوالہ دائود مصطفی مہر کی صدرات جامع مسجد رضائے مصطفی میں منعقد ہوا۔۔۔
جس میں کثرت رائے سے حافظ زین العابدین ناظم اے ٹی آئی جگنہ جبکہ عبداللہ ارشد صابری جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔ اجلاس سے سابق ڈویژن ناظم اقبال ہنجرا اور سابق ناظم پنجاب محمد راشد مغل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبا اسلام نے اپنی 57سالہ تاریخ میں ملکِ پاکستان کو لاکھوں نوجوان تیار کرکے دئیے جو کہ ملک و قوم کی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔