سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی دینا اچھا فیصلہ:علی ہمایوں بٹ

سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے  پرترقی دینا اچھا فیصلہ:علی ہمایوں بٹ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس کے ایگز یکٹو ممبر علی ہمایوں بٹ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پرترقی دینا اچھا فیصلہ ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے آپریشن بنیان المرصوص کو کامیاب کیا۔انہوں نے کہا کہ چھ اور سات مئی کو بھارت نے پاکستان میں دہشت گردی کی جس کا ہماری افواج نے دس مئی کو بھرپور جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سربراہی میں افواج پاکستان ذہانت کے ساتھ فتنہ الہندوستان کو جواب دے رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت ملک معاشی ترقی کی طرف گامز ن ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں