آپریشن: 400عارضی اڈوں کا صفایا ،5دکانیں سیل

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)انکروچمنٹ انسپکٹر عرفان نسیم بٹ کا اندرون لوہے والا بازار،خراداں بازار،مین گوندلنوالہ روڈ پر لگے غیر قانونی سستے جمعہ بازار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے۔۔۔
400کے قریب عارضی اڈوں کا صفایا کراتے ہوئے بازار کو کشادہ کرادیا گیا،جبکہ نوشہرہ روڈ،اعوان چوک پر دوران آپریشن 5دکانیں سیل روڈ پر رکھے غیر قانونی پھٹے ،کاؤنٹر،ہتھ ریڑھی،ترپالیں ،کھر لیاں،گھاس وغیرہ کا 1ٹرک سامان اٹھا کر قبضے میں لیکر تجاوزات کنندہ کے خلاف محکمانہ کارروائی شروع کردی گی۔