گجرات :ڈی سی کا ٹریفک میں رکاوٹ یوٹرنز ختم کرنیکاحکم

گجرات :ڈی سی کا ٹریفک میں رکاوٹ یوٹرنز ختم کرنیکاحکم

گجرات(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی زیر صدارت جی ٹی روڈ اور شہر کی مرکزی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور خطرناک و غیر ضروری یو ٹرنز کے خاتمے اور زیادہ استعمال ہونے والے یو ٹرنز کی وسعت سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ بننے والے یو ٹرنز نہ صرف حادثات کا سبب بنتے ہیں بلکہ ٹریفک کی روانی میں شدید خلل پیدا کرتے ہیں، لہٰذا ایسے تمام یو ٹرنز کو ختم کیا جائے ۔انہوں نے ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کو ہدایت کی کہ جی ٹی ایس چوک سے پہلے اور بعد کے یو ٹرنز کو مزید کشادہ کیا جائے تاکہ گاڑیوں کو آسانی سے موڑنے کی سہولت میسر ہو۔ڈپٹی کمشنر نے یہ بھی ہدایت کی کہ کٹھالہ کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع غیر ضروری یو ٹرن کو فوری طور پر بند کیا جائے اور سبزی منڈی سروس روڈ کے قریب بیرئیرز یا فرنچنگ لگائی جائے تاکہ غیر قانونی راستوں سے آنے والی ٹریفک کی انٹری کو روکا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں