وزیرآباد:تھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کیلئے 200بیگ خون کا عطیہ

وزیرآباد:تھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں  کیلئے 200بیگ خون کا عطیہ

وزیرآباد(نا مہ نگار)دکھی انسانیت کی خدمت بہترین عمل ہے ،سسکتی انسانیت کی آواز کانوں نہیں دل سے سنی اور محسوس کی جاتی ہے۔۔۔

دکھ اور مشکل کی گھڑی میں پریشان حال کی مدد عبادت ہی نہیں بلکہ انسانیت کی اعلیٰ مثال ہے ،تھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کی زندگی کے چراغ کو روشن رکھنے میں سندس فاؤنڈیشن کے خون کے عطیات سے معاونت کریں۔ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی سی ٹی ڈی گوجرانوالہ عمران عباس چدھڑ نے سندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے آستانہ عالیہ گنج گوہر بھٹی کے میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پراسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد میاں مراد حسین، صاحبزادہ حافظ کاشف چشتی اویسی معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر 200خون کے بیگ عطیہ کئے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں