بنگلادیشی سفیر اقبال حسین کی صدر چیمبر منڈی بہائوالدین سے ملاقات

بنگلادیشی سفیر اقبال حسین کی صدر  چیمبر منڈی بہائوالدین سے ملاقات

منڈی بہائوالدین(نامہ نگار )بنگلادیش کے سفیر اقبال حسین کی چیمبر آف کامرس منڈی بہائو الدین آمد، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

بنگلادیش کے سفیر نے چیمبر آف کامرس منڈی بہائوالدین کے صدر حیدر رضا نقوی کی دعوت پر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ، اس موقع پر اقبال حسین سے دو طرفہ تجارتی تعلقات پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،پاکستان اور بنگلا دیش کے دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کا عزم کا اظہار کیا گیا ۔چیمبرآف کامرس کے صدر حیدر رضا نقوی نے بنگلا دیش میں کاروبار کے نئے مواقعوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں