ڈی پی اوعاطف نذیر کی کھلی کچہری مسائل سنے ،حل کے احکامات
حافظ آباد(نامہ نگار)تھانہ کسوکی میں کھلی کچہری کا انعقاد ،ڈی پی او عاطف نذیر نے عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسروں کو انکے فوری حل کے احکامات صادر کیے ۔
اس موقع پر علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اورمسائل بتائے ۔عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ تھانوں کو عوام دوست بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے تمام ایس ایچ اوز اور پولیس عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف قانون کے مطابق فوری ایکشن لیں۔ ڈی پی او نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو منشیات جیسے مہلک عناصر سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور پولیس اس حوالے سے ہر ممکن کارروائی کر رہی ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اگر کہیں بھی منشیات فروشوں، زمینوں پر قبضہ کرنے والوں یا جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی ہو تو فوری اطلاع دیں، پولیس بلا تفریق کارروائی کرے گی۔