ماہر تعلیم و تاجر امجد بیگ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

ماہر تعلیم و تاجر امجد بیگ حرکت  قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

ملکوال(سٹی رپورٹر)ماہر تعلیم و مقامی تاجر حاجی امجد بیگ اسلام آباد جاتے فیض آباد لاری اڈہ پر اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کر گئے ۔

 انکی نماز جنازہ میلاد چوک ملکوال میں ادا کی گئی جس میں ہر طبقہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ عہدیداران و ممبران پریس کلب سکندر گوندل، فیاض شاہ، خالد میکن، ملک فیاض، راؤ وکیل، چودھری راشد، عرفان بشیر، مارب مدنی، ساجد مغل، قیصر ندیم، اسجد بوسال، اسد گوندل، رانا عابد و دیگر نے مرحوم کے بیٹوں خرم بیگ، عاصم بیگ، بسام بیگ، حارث اور اجمل بیگ سے اظہار افسوس کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں