11کلو چرس برآمدگی کیس ،منشیات فروش کوکو 20 سال قید کی سزا
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر)11کلو چرس برآمدگی کیس کا فیصلہ، 20 سال قید کی سزا سنادی گئی۔ حفیظ الرحمٰن خاں ایڈیشنل سیشن جج نوشہرہ ورکاں کی عدالت نے منشیات کے اہم مقدمہ کا فیصلہ سنا دیا۔
تھانہ نوشہرہ ورکاں کے مقدمہ میں عدالت نے مجرم نعمان کو 20 سال قید کی سزا کاحکم دے دیا استغاثہ کے مطابق پولیس نے دورانِ کارروائی ملزم سے 11 کلو چرس برآمد کی تھی ۔ سماعت کے دوران پراسیکیوشن نے گواہوں اور ٹھوس شواہد کے ذریعے عدالت کو قائل کیا کہ ملزم منشیات فروشی میں ملوث تھاعدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزا سنادی۔