ضلع حافظ آباد کے ہزاروں طلبہ کو مفت کتابیں نہ مل سکیں
حافظ آباد(نامہ نگار)سی ای اوایجوکیشن اکرم اشرف کے دعوؤں کے باوجود ضلع حافظ آباد کے ہزاروں طلبہ کو مفت کتابیں نہ مل سکیں۔ طلبہ نئی کتابیں نہ ملنے سے پریشان ،تعلیم کا سلسلہ بری طرح متاثر ہونے لگا۔
سکولوں کے طلبہ نے شدید احتجاج کرتے میڈیا کو بتایا کہ تعلیمی سیشن شروع ہوئے ایک ماہ ہوچکا ہے لیکن صرف30فیصد طلبہ کو کتابیں مل سکی ہیں ۔متحدہ محاذ اساتذہ کے ضلعی چیئرمین ریاض تارڑ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات شروع ہوچکی ہیں لیکن ابھی تک ہزاروں طلبہ کو کتابوں سے محروم رکھنا انکے تعلیمی مستقبل کو تباہ کرنے کے متراد ف ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا سرکاری سکولوں کے ستر فیصد طلبہ جو کتابوں سے محروم آرہے ہیں انہیں فوری کتابیں فراہم کی جائیں۔ دوسری جانب سی ای او ایجوکیشن اکرم اشرف سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے روایتی طریقہ اختیار کرتے کہا ہم نے تو تمام سکولوں میں کتابیں فراہم کردی ہیں ۔ کوئی سکول کتابوں سے محروم نہیں جبکہ والدین نے سی ای اوایجوکیشن کے اس موقف کی خفیہ اداروں سے فوری انکوائری کرواکر ذمہ داران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔