پی پی 52 ضمنی الیکشن،انتخابی سامان کی ترسیل جاری
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )الیکشن کمیشن کی پی پی 52 سیالکوٹ میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں ریٹرننگ افسروں کی جانب سے پریذائیڈنگ افسروں کو انتخابی سامان کی ترسیل سخت سکیورٹی میں کی جا رہی ہے ۔
پریذائیڈنگ افسر پولنگ اسٹیشن کو پولنگ کے انعقاد کیلئے تیار کر رہے ہیں پی پی 52 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے حنا ارشد ، پیپلز پارٹی کی طرف سے راحیل کامران چیمہ ، تحریک لبیک کی طرف سے ایم شفاقت اور دیگر آزاد امیدوار حصہ لیں گے 1696 پولنگ اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے مذکورہ حلقے میں رجسٹرڈمرد و خواتین کی کل ووٹرز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار ایک سو 85 ہے حلقہ میں کل پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 185 ہے۔
جن میں 11 انتہائی حساس 38 حساس اور 136 نارمل پولنگ سٹیشنز شامل ہیں۔