ناجائز اسلحہ اور ڈیڑھ کلو منشیا ت برآمد ،3 افراد

ناجائز اسلحہ اور ڈیڑھ کلو  منشیا ت برآمد ،3 افراد

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ناجائز اسلحہ اور ڈیڑھ کلو سے زائد منشیا ت برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ کوتوالی کے علاقہ سے پولیس نے دوران گشت ایک شخص فیضان سے پستول اور دس گولیاں، تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ سے بدر شہزاد سے پستول اور تین گولیاں، تھانہ بیگوالہ کے علاقہ سے عبدالقدیر سے ایک کلو560گرام چرس برآمد کرکے انہیں گرفتار کیا اور مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں