عید قربان پرامن وا مان کا قیام ترجیح ہوگی:کمشنر

عید قربان پرامن وا مان کا قیام ترجیح ہوگی:کمشنر

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی اور ریجنل پو لیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ۔۔۔

 عید قربان پر امن وامان اور سیکورٹی کے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائیگا’ ڈویژن بھر میں امن کو برقرار رکھنے کیلئے علما کرام کی گراں قدرخدمات ہیں، ان کے تعاون سے امن کا یہ سلسلہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ عوام کو عیدالاضحی کے ایام پر امن ماحول میسر آسکے ۔ کمشنر اور آر پی او نے ان خیالا ت کا اظہار ڈویژنل امن کمیٹی کے اہم اجلاس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرنوید احمد’ ڈویژنل امن کمیٹی کے معزز اراکین اور متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔ کمشنر اور آر پی او نے کہا کہ عید قربان پرامن وا مان کا قیام اہم ترین ترجیح ہوگی جس کو پولیس افسران، جوانوں اوردیگر اداروں کے ساتھ علما کرام مذہبی رہنماؤں اور ڈویژنل و ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے اراکین کے تعاون سے برقرار رکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ مساجد اور عید گاہوں کی سکیو رٹی، راستوں کی صفائی اوردیگر میونسپل سروسز کی فراہمی کیلئے بھی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارکس میں صفائی ستھرائی اور سکیورٹی کے عمدہ انتظامات کیلئے پی ایچ اے حکام کو ہدایات جاری کی جاچکی ہیں۔ مساجد، عید گاہوں، قبرستانوں میں صفائی ستھرائی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جائے گا، عوامی مقامات پر صفائی کے بعد خوبصورتی کیلئے چونے کا چھڑکاؤ کیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں