سیالکوٹ : آ لودگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

سیالکوٹ : آ لودگی کی روک تھام کیلئے اقدامات کی ہدایت

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر 5 جون کو ضلع سیالکوٹ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائیگا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شجرکاری مہم، زیرو پلاسٹک آگاہی اور قدرتی وسائل کے بچاؤ سے متعلق اقدامات پر مبنی مختلف پروگرام ترتیب د ئیے گئے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد اقبال سنگھیڑا کی نگرانی میں تیار کردہ ان تقریبات میں سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں ماحولیاتی تحفظ پر سیمینار اور واک کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ ڈی سی آفس میں شجرکاری کی جائے گی۔اجلاس میں حکومتِ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عالمی یوم ماحولیات کے حوالے سے جامع مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ مہم کا مقصد ماحول دوست طرزِ زندگی کو فروغ دینا، پلاسٹک کے استعمال کی روک تھام اور ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مؤثر اقدامات کو عملی جامہ پہنانا ہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر کو ہدایت کی کہ تمام متعلقہ محکموں، صنعتکار، دکاندار، دفاتر، شاپنگ مالز اور مقامی قیادت کے ساتھ مشاورت کر کے تفصیلی ایکشن پلان تشکیل دیا جائے ۔ انہوں نے محکمہ ماحولیات پنجاب کی ہدایات کو مدنظر رکھتے ہوئے ماحولیات کے تحفظ کے لیے فوری اور مؤثر کارروائیاں یقینی بنانے پر زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں