سوشل سکیور ٹی ہسپتال میں تعمیراتی کام تیز کر نیکی ہدایت

سوشل سکیور ٹی ہسپتال میں تعمیراتی کام تیز کر نیکی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی محمد علی نے گوجرانوالہ میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے مختلف شعبہ جات اور طبی سہولیات کا معائنہ جائزہ لیا ۔

دورے کے دوران کمشنر نے نواز شریف ہسپتال ملتان روڈ لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے ڈینٹل، فزیو تھراپی، آئی اور ریڈیالوجی شعبہ جات میں او پی ڈی اوقات کار میں اضافہ کے احکامات جاری کیے ۔ لاہور اور فیصل آباد میں متعلقہ شعبہ جات کی او پی ڈی سہ پہر 2 بجے سے رات 8 بجے تک جبکہ گوجرانوالہ میں صبح 11 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی۔ کمشنر نے ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کی سست روی پر ڈائریکٹر ورکس سے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت دی کہ کام کی رفتار تیز کی جائے اور روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کریں۔ کمشنر سوشل سکیورٹی نے تعمیراتی کاموں کی نگرانی کے لیے ایس ڈی او تعینات کرنے کا حکم بھی دیا۔ انتظامی امور اور سروس ڈیلیوری بہتر نہ ہونے پر متعلقہ ایم ایس ہسپتال سے بھی برہمی کا اظہار کیا اور صفائی،ڈاکٹر وسٹاف کے یونیفارم اورمطلوبہ جگہوں کی مرمت و رنگ و روغن کیلئے 15 دن کی ڈیڈ لائن دی ۔ آئی سی یو میں پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر ایک ڈاکٹر اور ڈیوٹی میں غفلت پر فارماسسٹ کو فوری طور پر تبدیل کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں