سری پائے بھوننے والوں کے ڈیرے
منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)ڈسکہ اور اسکے گردونواح کی سڑکوں اور گلیوں میں سری پائے بھوننے والوں نے ڈیرے جمالیے۔۔۔
انتظامیہ کی ملی بھگت سے علاقہ کی سڑکوں گلی محلوں میں عیدالاضحی کے تین دن گیس سلنڈر کیساتھ سری پائے بھوننے والوں نے ڈیرے جمالیے ہیں ،گیس سلنڈر کیساتھ سری پائے بھوننے سے علاقہ کی فضا آلودہ ہوجاتی ہے اور علاقہ مکین مختلف موذی امراض میں مبتلا ہوجاتے ہیں حالانکہ گیس سلنڈر کیساتھ سرعام سڑکوں اور گلیوں میں سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کی گئی ۔