مویشی منڈیوں میں جعلساز متحرک ، جعلی نوٹوں کی گردش ، بیوپاریوں کو بھاری نقصان
جامکے چٹھہ (نامہ نگار) عیدالاضحی قریب آتے ہی جعلی نوٹوں کی گرش تیز،علی پور چٹھہ اور گردونواح کے قصبات کی بکرا منڈیاں جعلی نوٹوں کا مرکز بننے لگیں۔۔
بیوپاریوں کو بھاری نقصان کاسامنا کرناپڑ رہا ہے ،تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے قریب آتے ہی نوسرباز گروہ سرگرم ہوگئے پیں،علی پور چٹھہ ،جامکے چٹھہ ،رسول نگر ،سلہو کی چٹھہ ،منچر چٹھہ منڈیالہ چٹھہ و دیگر قصبات میں لگی بکرا منڈیاں انکا آسان ٹارگٹ بن چکی ہیں۔ نوسر باز گروہ ان منڈیوں میں سے جانور خریدتے ہوئے ہوشیاری سے جعلی نوٹ تھما دیتے ہیں جبکہ دوسرے نوٹوں میں مکس ہونے کی وجہ سے سادہ لوح بیوپاری پہچان نہیں پاتے اور لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگوا لیتے ہیں۔جعلی نوٹوں میں خصوصاً نوسرباز میں پانچ ہزار کے جعلی نوٹوں کا استعمال زیادہ کررہے ہیں کیونکہ ان سے آسانی کے ساتھ دھوکہ دیا جاسکتا ہے ۔عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ جعلی نوٹ بنانے اور سپلائی کرنے والے مجرموں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے انہیں پاپند سلاسلِ کیا جائے تاکہ سادہ لوح شہری اپنی جمع پونجی سے محروم نہ ہوسکیں۔