وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم

تتلے عالی(نامہ نگار )ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے ،موٹر سائیکل،موبائل فون ودیگر قیمتی اشیا چھین لی گئیں ،۔۔۔

نوشہرہ ورکاں کے اعجاز احمد سے ماڑی بھنڈراں کے قریب تین ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر2لاکھ60ہزار روپے ،قیمتی گھڑی چھین لی،سادھوگورائیہ کے حافظ بلال کو چٹی گورائیہ کے قریب تین ڈاکوؤں نے 25ہزار روپے چھین لئے ،تنگ کلاں میں اسد علی سے دو ڈا کوئوں نے موٹر سائیکل نمبر اے ایل ایکس7524چھین لی،بھاکرانوالی کے شاہ زیب گھمن والا میں دو ڈاکوؤں نے روک کر32ہزار روپے چھین لئے ،منگوکی ورکاں کے عدنان احمد کو ہردواودھے کے قریب دو ڈاکوؤں نے روک کر32ہزار500روپے چھین لئے ،خواصرہ کے پولیس ملازم کی موٹر سائیکل نمبر اے بی ایکس7869دکان کے باہر سے چوری ہو گئی، الدتہ میں شوکت علی کا بچھڑا چوری ہوگیا،مرالی والہ میں سلمان کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم افراد نے 25ہزار روپے اور80ہزار روپے مالیت کا سامان چور ی کرلیا،تتلے عالی میں نبیل اشرف کے گھر سے 45ہزار روپے اور دوعدد موبائل فون چوری ہو گئے ،کوٹ بلال میں زمیندار فیاض کا تھری فیز زرعی میٹر چوری ہوگیا،تتلے عالی پولیس نے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں