ڈسکہ ، عید کے تینوں روز چوری ،ڈکیتی کی 15وار داتیں

ڈسکہ ، عید کے تینوں روز چوری ،ڈکیتی کی 15وار داتیں

ہیڈ بمبانوالہ ، ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )عید کے تینوں روز سرکل بھر میں چوری ڈکیتی کی 15وارداتوں میں شہری رقم ، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں ودیگر قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے ۔۔۔

 ارسلان احمد اہلیہ کے ہمراہ ڈسکہ سے گھر جارہاتھا کہ باب سیالکوٹ کے قریب دو ڈاکوئوں نے 50ہزارروپے اور موبائل فون چھین لیا ۔ذوالفقار علی دکان گورائیہ ٹریڈرز پر موجودتھا کہ تین ڈاکو ارشد محمود اور آصف سے ایک لاکھ15ہزارروپے اور4 موبائل فون چھین کر لے گئے ۔ گرڈ سٹیشن کے قریب محمدخبیب سے دونامعلوم ڈاکو موٹر سائیکل ،30ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے ۔ بھلووالی چوک میں سعداﷲ سے دونامعلوم ڈاکو 35ہزارروپے ،لیپ ٹاپ ودیگر دستاویزات چھین کر لے گئے ۔ بڈھا گورائیہ میں جنیدالحسن سے ڈاکوئوں نے 24ہزارروپے موبائل فون ودیگرد ستاویزات چھین لیں ۔ برج چیمہ کے قریب ناکہ لگائے ڈاکوئوں نے عاقب سفیان ،عمرعرفان ،عرفان ، محمدعلی، لوڈر رکشہ سواروں اور وسیم سے 107500روپے چھین لئے ۔ میترانوالی میں تعظیم اختر سے 4نامعلوم ڈاکوئوں نے 10ہزارروپے ودیگر د ستاویزات چھین لیں ۔امانت علی مویشی منڈی سے واپس گھر کی طرف آرہاتھاکہ پل نہر بی آر بی کے قریب تین ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر اڑھائی لاکھ روپے اور موبائل فون چھین لیا۔ اپناٹاؤن کے قریب ذکا اﷲ سے دونامعلوم ڈاکوئوں نے 10ہزارروپے چھین لئے ۔چیلے کی گورائیہ کے قریب بشارت علی سے دونامعلوم ڈاکو 50ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ، منڈیکی گورائیہ میں ناصر امین کی د کان کا شٹر توڑ کر نامعلوم افراد 2لاکھ85ہزارروپے چوری کر کے لے گئے ۔ لوڑھکی کے قریب عدیل حسین سے دونامعلوم ڈاکو 10ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر فرارہوگئے ،بھیلو مہار کے قریب شہران مسیح سے تین ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل اور رقم چھین لی، ماحد سے موترہ کے قریب تین نامعلوم ڈاکوئوں نے 38ہزارروپے چھین لئے ۔ وڈالہ سندھواں کے قریب ریحان نوید سے تین نامعلوم ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل ، رقم اور موبائل فون چھین لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں