حافظ آباد:صفائی کے بعد سڑکوں ،گلیوں میں جراثیم کش سپرے

حافظ آباد:صفائی کے بعد سڑکوں ،گلیوں میں جراثیم کش سپرے

حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کی ہدایت پر حافظ آباد میں عید الاضحی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور۔۔۔

 میونسپل کمیٹی کی جانب سے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے بھر پور اقدامات کے بعد میونسپل کمیٹی اور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہر کی سڑکوں،گلی،محلوں،چوک چوراہوں اور کولیکشن پوائنٹس کو عرق گلاب اور فینائل سے دھو کر جراثیم کش سپرے اور چونے کا چھڑکاؤ کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر نے عید الاضحی کے موقع پر شہر کے مختلف علاقوں جناح چوک، بائی پاس، مانگٹ روڈ، کسوکی روڈ، علی پور روڈ، بجلی محلہ، فوارہ چوک، گوجرانوالہ روڈ، ساگر روڈ، کلمہ چوک جلالپور روڈ سمیت دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں انہوں نے قربانی کے جانورں کی آلائشیں اُٹھانے ،صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پرعید کے موقعہ پر ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی جانب صفائی اور جانوروں کی آلائشیں اٹھانے اور صفائی کے بعد سڑکوں،گلی،محلوں کو عرق گلاب جراثیم کش پانی سے دھویا گیا اور وہاں جراثیم کش سپرے کے بعد چونے کا چھڑکا ئو بھی کیا گیا۔شہریوں نے عید کے موقع پر جانوروں کی آلائشوں کو بروقت اٹھانے ،صفائی کے بہتر انتظامات اور سڑکوں کو جراثیم کش پانی اور فینائل سے دھونے کے اقدامات کو سراہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں