منڈی بہاؤالدین :مسافر وین میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی

منڈی بہاؤالدین :مسافر وین میں  شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی

منڈی بہاؤالدین (نامہ نگار)پھالیہ روڈ پر پٹرول پمپ کے سامنے مسافر وین میں آگ لگ گئی ریسکیو نے آگ پر قابو پالیا ۔۔۔

پھالیہ روڈ پر پٹرول پمپ کے سامنے کھڑی مسافر وین میں اچانک آگ لگ گئی جس نے پوری گاڑی کو لپیٹ میں لے لیا ۔ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ۔ مسافر وین میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تاہم وین جل کر تباہ ہوگئی، آگ لگنے کے دوران وین میں مسافر سوار نہیں تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں