راہوالی:بے قابو کار گرین بیلٹ پر گڑھے میں جا گری

راہوالی:بے قابو کار گرین بیلٹ پر گڑھے میں جا گری

راہوالی (نامہ نگار )جی ٹی روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے کار بے قابو ہوکر گرین بیلٹ پر کھودے ہوئے گڑھے میں گرگئی، ۔۔۔

ایک لڑکا معمولی زخمی ، ڈرائیور اور 3لڑکے محفوظ رہے ۔ کار نمبر LEA-9464جسے محسن نامی لڑکا چلا رہا تھا، راہوالی سے گھر کی طرف جاتے ہوئے امرت پورہ کے قریب تیز رفتار موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دونوں سڑکوں کے درمیان گرین بیلٹ پر ڈی ایچ اے انتظامیہ کی طرف سے سڑیٹ لائٹس کا پول نصب کرنے کیلئے کھودے گئے گڑھے میں جاگری، موٹر سائیکل سوار فرار ہوگیا ، ڈرائیور سمیت 5کمسن لڑکوں کو لوگوں نے کار سے نکالا اور ریسکیو رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی لڑکے کو طبی امداد فراہم کی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں