بابر علاؤالدین کی مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس آمد

بابر علاؤالدین کی مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس آمد

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)عید الاضحی کے تیسرے روز وزیراعلیٰ کے مشیر ریٹائرڈ بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کی مسلم ہینڈزانٹرنیشنل ایجوکیشنل کمپلیکس آمد مسلم ہینڈز پاکستان کے۔۔۔

 ڈائریکٹر صاحبزادہ سید ضیا النور شاہ اور پرا جیکٹ منیجر امجد صدیقی نے استقبال کیا ۔اس موقع پر میاں عمران یعقوب اور سابق جنرل کونسلر بلدیہ سوہدرہ افتخار احمد بھی موجود تھے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر نے مسلم ہینڈز میں دیانت فاؤنڈیشن ترکیہ اور مسلم ہینڈز برطانیہ کے باہمی اشتراک سے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے اور گوشت کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔صاحبزادہ ضیا النور شاہ نے بتایا کہ دیانت فائونڈیشن ترکیہ کے نمائندے احمد مختار ،شاہین سلگار پراجیکٹ منیجرامجد محمود صدیقی اور رانا عمر فاروق کے زیر نگرانی عید قرباں کے موقع پر ڈسٹرکٹ وزیر آ باد میں 263 جانور ذبح کیے گئے ہیں اور 30 میٹرک ٹن گوشت تقریباً 6 ہزار گھروں میں فی گھر 5 کلو گوشت کی تقسیم ہوئی ہے ۔ بابر علائوالدین نے کہاکہ مسلم ہینڈز عمل صالح کر رہا ہے ہم مسلم ہینڈ انٹر نیشنل کے چیئرمین سید لخت حسنین اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اس موقع پر مسلم ہینڈز انٹرنیشنل کی جانب سے بلدیہ ملازمین کو عید کے تینوں دن بہترین خدمات سر انجام دینے پر حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعامات بھی د ئیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں