نوشہرہ ورکاں:صفائی کے بہترین انتظامات پر عملے میں مٹھائی ، عیدی تقسیم

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )سٹی اور گردونواح میں عیدالاضحی پر صفائی و ستھرائی کے انتظامات انتہائی بہتر رہے ۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جواد حسین پیرزادہ اپنی ٹیم کے ہمراہ عید کے تینوں دن فیلڈ میں موجود رہے صفائی کے انتظامات کی خود نگرانی کی اور سینٹری ورکرز کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ محترمہ سمیرا عنبرین نے شہر میں صفائی کا جائزہ لیا ۔اعلیٰ انتظامات پر اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیرزادہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دفتر ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی میں قائم کنٹرول روم، ویسٹ مینجمنٹ کیمپ اور تحصیل ہسپتال بھی گئے جہاں انہوں نے عملہ کی حاضری چیک کی اور ان میں مٹھائی اور عیدی تقسیم کی۔