ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈسٹرکٹ جیل اور شیلٹر ہوم کادورہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال  ڈسٹرکٹ جیل اور شیلٹر ہوم کادورہ

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے عید الاضحی کے موقع پر ڈی ایچ کیو ہسپتال،ڈسٹرکٹ جیل اور شیلٹر ہوم کا دورہ کیا۔۔۔

جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے مریضوں،قیدیوں،بچوں اور خواتین میں مٹھائی تقسیم کی اور انہیں مبارکباد پیش کی۔ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈ بیک بھی لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں سے ملاقات میں مٹھائی تقسیم کی عید کی مبارکباد پیش کی۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے شیلٹر ہوم کا دور کیا۔سپر نٹنڈنٹ شیلٹر ہوم آمنہ ظہیر بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں