بسیار خوری سے سینکڑوں افراد متاثر ، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ، 230اناڑی قصاب زخمی

بسیار خوری سے سینکڑوں افراد متاثر ، ہسپتالوں میں جگہ کم پڑگئی ، 230اناڑی قصاب زخمی

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الاضحی کے دوران قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنیوالے 230اناڑی قصاب خود بھی زخمی ہوگئے ،۔۔۔

 ہاتھ ،پاؤں،بازواور پیٹ زخمی ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال اور گوندلانوالہ ہسپتا ل میں زیر علاج رہے جبکہ مختلف اقسام کے چٹ پٹے مصالحہ دار کھانے اور بسیار خوری پربھی 560سے زائد مرد وخواتین اور بچے گیسٹر ،پیٹ کے امراض کاشکار رہے بالخصوص شدید گرمی کے سبب بوڑھے ، بچے اور خواتین فوڈ پوائزننگ کا شکارہوئے ‘عید الاضحی کے دوران گوشت ،چٹ پٹے کھانے کھانے سے سب سے زیادہ تعداد بوڑھے افراد،مختلف امراض کے شکار مریض اوربچے متاثر ہوئے جبکہ خواتین بھی بدپرہیزی کا شکار ہوکر ہسپتالوں میں زیر علاج رہیں، عید کے تینوں ایام میں ہسپتالوں کے ایمرجنسی شعبہ میں بیڈز کی تعداد کم پڑگئی ،بد پرہیزی اور مصالحہ دار گوشت ،باربی کیو اوردیگر اقسام کے کھا نوں سے ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکوں میں مریضوں کا رش رہا جبکہ عطائیوں کی بھی چاندی رہی ڈینٹل ڈاکٹرز نے بھی کلینک کھول لئے اور بھاری فیسیں بٹورتے رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں