ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کو عیدالاضحیٰ پر 1062 ایمرجنسی کالز موصول

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کو عیدالاضحیٰ کے ایام میں 1062 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔۔۔
ان میں 312 روڈ ٹریفک حادثات، 625 میڈیکل ایمرجنسی، 16 فائر ایمرجنسی، 22 کرائم کیس، 2 ڈوبنے کے واقعات اور 85 متفرق ایمرجنسیز تھیں۔ریسکیو 1122 گوجرانوالہ نے بروقت ریسپانس کر تے ہوئے مجموعی طور پر 578 افراد کو جائے حادثہ پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 441 مریضوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ روڈ ٹریفک حادثات میں 2 لوگ موقع پرجاں بحق ہوگئے ۔تمام ایمرجنسیز کا اوسط رسپانس ٹائم 8.47 منٹ رہا اور پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے تحت ایک ہسپتال سے دوسرے اپ گریڈڈ ہسپتال میں 43 مریضوں کو شفٹ کیا۔ اسکے علاوہ موٹر بائیک ایمبولینس سروس نے 501 ایمرجنسیز پر رسپانس کیا۔ عیدالاضحیٰ کے دوران قربانی کے جانور ذبح کرتے ہوئے 27 افراد زخمی ہوئے جن میں 20 افراد کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی اور 7 افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔