کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے :چوری کی وارداتیں ، شہری مال وزر سے محروم

کامونکے (نامہ نگار ) چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے۔۔۔

 ۔گزشتہ روز غلہ منڈی کا فضل عباس اپنی موٹر سائیکل موبائل مارکیٹ میں کھڑی کرکے خریداری میں مصروف ہوگیا تو نامعلوم چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے ۔جی ٹی روڈ سادھوکی کے قریب چک ورائچ کے مظفرخلیل کی ورکشاپ سے نامعلوم چور مختلف گاڑیوں کے پارٹس چوری کرکے لے گئے ۔ایمن آباد کے محمد اجمل کی حویلی سے نامعلوم چور بکرا چوری کرکے لے گئے ۔کوہلووالہ کے محمد احمد کا موبائل فون سٹی ہاؤسنگ سوساسٹی میں چوری ہوگیا جبکہ محلہ ہجویری کے محمد ریاض کے گھر سے قیمتی چیزیں نامعلوم چور لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں