گرمی سے متاثرہ مریضوں کیلئے ہسپتالوں میں ہائی الرٹ

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ شہر اور گردونواح میں سورج کی تپش برقرار،درجہ حرارت بڑھنے سے سڑکیں سنسان ،۔۔۔
عیدالاضحی کی چھٹیوں کے بعد بھی گرمی کی شدت کم نہ ہوسکی، گرمی کی شدت کے سبب بیشترسرکاری ونجی اداروں کے ملازمین نے منگل کے روز بھی چھٹی کی، ریکارڈ توڑ گرمی ’دھوپ ’پسینہ ہیٹ سٹروک کے خطرات سے انسانی صحت متاثرہونے لگی، بیشتر شہری بے ہوش ہوکر اور طبیعت خراب ہونے پر ہسپتالوں میں داخل ہوگئے ، بجلی کی فنی خرابی کا سلسلہ بھی تھم نہ سکا ،گرمی سے متاثرہ مریضوں کو بروقت طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے ہسپتالوں میں ہائی الر ٹ جاری کردیا ،تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں کو ہیٹ سٹروک و ہیٹ ویو کے مریضوں کیلئے سپیشل ٹریننگ دینے اور ضروری ادویات کی دستیابی لازمی بنانے کے احکامات جاری کر د ئیے گئے ۔