عوامی خدمت حکومت کا نصب العین ہے :بابر علاؤالدین

عوامی خدمت حکومت کا نصب العین ہے :بابر علاؤالدین

وزیر آباد (نامہ نگار)عوامی خدمت اور معاشرتی ترقی حکومت کا نصب العین ہے ۔ پسماندہ علاقوں کو ترقی کے دھارے میں شامل کرنا وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے ۔۔۔

دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کے ایڈوائزر بریگیڈیئر بابر علاؤالدین نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ مسلم ہینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس سوہدرہ ایک عالمی معیار کا تعلیمی ادارہ ہے جس میں 80فی صد بچوں کو مفت تعلیم دی جا رہی ہے اور حکومت کی جانب سے دو کروڑ چون لاکھ کی لاگت سی سیالکوٹ روڈ سے ایجوکیشنل کمپلیکس تک پختہ سڑک کی تعمیر کی منظور ی دے دی گئی ہے ۔ کارپٹ روڈ کی تعمیر اسی ماہ شروع ہو جائیگی اور تین ماہ کی مدت میں جدید سڑک کی تعمیر سے طلبا وطالبات کے لیے سفری سہولت میں آسانیاں ہو جائیں گی۔ اس موقع پر مسلم ہینڈز کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیا النور،پراجکٹ منیجر امجد محمود صدیقی اور پبلک ریلیشن پرسن طارق جاوید ملک نے سڑک کی تعمیر کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر بریگیڈیئر بابر علاؤالدین کی کاوشوں کو لائقِ تحسین قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں