بہن پرتشدد، برادر نسبتی نے بہنوئی پر مقدمہ درج کرادیا

بہن پرتشدد، برادر نسبتی نے  بہنوئی پر مقدمہ درج کرادیا

راہوالی(نمائندہ دنیا )بہن پر تشدد ،برادر نسبتی نے بہنوئی کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ۔ترگڑی روڈ کے رہائشی سیف اﷲ کی چھوٹی ہمشیرہ کی شادی امرت پورہ کے۔۔۔

 رہائشی محمد بابرولد شفیع سے 15سال قبل ہوئی جو اکثر اس کو مارتا پیٹتا رہتا اور گھر سے نکال دیتا ،فون پر سیف اﷲ اپنے بیٹے محسن کے ہمراہ وہاں گیا جو بابر ہمیں دیکھتے ہی طیش میں آگیا تو مزید ہمشیرہ کو مارنے لگا ،چھڑانے کی کوشش کی تو ہمیں بھی گالم گلوچ کیا ،ملزم بہنوئی نے ہمشیرہ کو زدوکوب اور تشدد کا نشانہ بنا کر زیادتی کی ہے ،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کردیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں