گجرات:آ ئس ، شراب ، نا جا ئز اسلحہ بر آ مد ، 8 افراد گرفتار

گجرات:آ ئس ، شراب ، نا جا ئز اسلحہ بر آ مد ، 8 افراد گرفتار

گجرات(سٹی رپورٹر )تھانہ سٹی لالہ موسیٰ پولیس کا منشیات فروشوں،ناجائزاسلحہ برداروں اور۔۔۔

 چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزموں کیخلاف کریک ڈاؤن شراب50لٹر ،آئس120گرام، ناجائز اسلحہ پسٹل30بوربرآمدکر لیے ، 8 ملزم گرفتار کرلئے گئے ۔ ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل ذوالفقار علی بھٹہ کی زیر نگرانی لالہ موسیٰ سرکل پولیس کی منشیات فروشوں ناجائزاسلحہ برداروں اور موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزموں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں ۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ محمد احسان Si نے عطرت عباسsi,محمد انصرAsiاور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ جاری آپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں میں 8 ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ گرفتار ملزموں میں خالد بشیر سکنہ دھامہ ،ذیشان سکنہ محلہ لالہ مسجد ،سکندر سکنہ چراغ پورہ ، زوہیب سکنہ محلہ مور شاہ ، قیصر سکنہ چراغپورہ ،انور سکنہ فیصل پورہ ، فانی شاہ سکنہ ٹینکی محلہ شامل ہیں۔ موٹر سائیکل چوری کی واردات کرنے والے ملزم کی شناخت رضوان سکنہ لالہ موسیٰ کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزموں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں