سڑکوں ، گلی محلوں میں سری پائے بھو ننے کے اڈے برقرار

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)عید الاضحی گزرنے کے باوجودگوجرانوالہ اور گردونواح میں سری پائے بھوننے والوں کے اڈے قائم،۔۔۔
عارضی اڈوں کے مالکان نے سری پائے کے ریٹ بڑھاد ئیے جبکہ شہریوں کی بڑی تعدادشدید گرمی میں بھی سری پائے تیار کر انے کیلئے پہنچ گئی، محکمہ ماحولیات نے سڑکوں ،شارع عام پر سری پائے بھوننے پر پابندی عائد کررکھی ہے لیکن پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں سری پائے کے شوقین افرادکی بڑی تعداد سری پائے بھنوانے کیلئے عارضی اڈوں کا رخ کرنے لگی۔ سڑکو ں ،گلی محلوں میں جگہ جگہ سری پائے بھوننے کیلئے قصابوں ،ویلڈنگ کے کاروبار سے وابستہ افرادنے عارضی اڈے قائم کررکھے ہیں، عید الاضحی گزرنے کے باوجود عارضی اڈوں پر سری پائے بھونے جارہے ہیں۔