گنہ خورد میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )گنہ ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل شہباز گجرالیون نے جیت لیا۔تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے۔۔۔
تیسرے روز موضع گنہ خورد میں ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی امتیاز احمد جٹ ،سابق چیئرمین یونین کونسل پراگپورمحمد شہباز باجوہ صدر اتحاد پریس کلب سیالکوٹ طارق محمود لالی ضلعی چیئرمین پاکستان گروپ آف جرنلسٹس سیالکوٹ،ایم عرفان سلہریاضلعی صدر پاکستان گروپ آف جرنلسٹس اور چودھری نوید احمد گھمن ڈائریکٹر منرل واٹر تھے ۔ٹیب کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ شہباز گجر الیون اور مبشر گجر الیون کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا۔شہباز گجر الیون نے مخالف ٹیم کو پہلے کھیلتے ہوئے 6اوورز میں 118رنز کا ٹارگٹ دیا۔مبشر گجر الیون ٹارگٹ کو پورا نہ کر سکی۔شہباز گجر الیون نے شاندار کھیل کر مبشر گجر الیون کو ہرا کر فائنل میچ جیت لیا۔میچ کے مہمان خصوصی امتیاز احمد جٹ نے ونر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ 20ہزار روپے نقد رقم انعام دیا۔کرکٹ ٹورنامنٹ کی انتظامیہ مہمانان گرامی کا شاندار استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنا ئے گئے ۔اس موقع پر عثمان گجر،ایم اشرف چوہان اور محمد عارف نمبردار بھی موجود تھے ۔