ناقص کارکردگی، ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

ناقص کارکردگی، ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ کے سرکاری ہسپتالوں میں غیر حاضر اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا ۔۔۔

،محکمہ صحت نے شوکاز نوٹس جاری کرنا شروع کرد ئیے اور ماہانہ کارکردگی سیکرٹری ہیلتھ کو ارسال کردی ۔محکمہ صحت کے افسروں نے گوجرانوالہ کے تمام سرکاری ہسپتالوں اور مراکز صحت میں غیر حاضر رہنے اور ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا۔ اس دوران بیشترڈاکٹروں اورپیرا میڈیکل سٹاف جن میں نرسز ،ڈسپنسر ،سپروائزر ،ایل ایچ وی اوردیگر شامل تھے کو شوکاز نوٹس جاری کردئیے گئے ۔محکمہ صحت کے مطابق سیکرٹری ہیلتھ کو رپورٹ ارسال کردی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں